8 اپریل 2013 - 19:30
عراقی نوجوان کے ذریعے صہیونی ویب سائٹیں ہیک،ایک ارب ڈالر کا خسارہ

عراق کے ایک نوجوان کی جانب سے صہیونی حکومت کی 52 اینٹرنیٹی ویب سائٹوں کو ہیک کرنے کے باعث اسے ایک ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک 14 سالہ نوجوان نے ہیکروں کے ایک نامعلوم بین الاقوامی گروپ کی مدد سے صہیونی حکومت کی 52 اینٹرنیٹی ویب سائٹوں کے سرور کو ناکارہ بنایا جسکے نتیجے میں صہیونی حکومت کو ایک ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
واضح رہے کہ اس اقدام کے باعث درجنوں صہیونی ویب سائٹوں کی سرگرمیاں اتوار کی صبح سے بند ہوگئیں اور بعض رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم ،وزارت دفاع ،وزارت تعلیم اور کئی اہم ویب سائٹوں کو ہیک کیا گیا ہے۔
صہیونی حکومت کی داخلی سیکوریٹی ادارے شاباک نے اعتراف کیا کہ صہیونی ویب سائٹوں پر سائبر حملے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲